BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 May, 2004, 13:21 GMT 18:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکن سنٹر کے باہر بم دھماکے
کراچی میں کا بم دھماکہ
دونوں دھماکوں کے درمیان پندرہ منٹ سے تیس منٹ کا وقفہ تھا
کراچی میں امریکن سنٹر کے باہر دو کار بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم 25 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع امریکن کلچرل سنٹر کے قریب ہی پارک کی گئی ایک کار اچانک دھماکے سے تباہ ہو گئی۔

اس کے چند منٹ بعد قریب کھڑی ہوئی ایک اور کار بھی دھماکے اڑ گئی۔

پولیس کے مطابق دوسرا دھماکہ پہلے دھماکے سے زیادہ شدید تھا اور یہ ایک ایسی وقت ہوا جب پولیس پہلے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر پہلی کار کے ملبے کی تلاشی لے رہی تھی۔

دھماکہ امریکن قونصل جنرل کے گھر سے سو میٹر دور اور امریکن قونصلیٹ سے دو سو میٹر دور ہوا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار
دھماکے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکاروں اور صحافی بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار پال اینڈرسن کا کہنا ہے کہ پہلی کار پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس پر کوئی شک نہیں کیا گیا۔

دھماکے سے کلچرل سنٹر کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے وقت پاکستانی طلبہ وہاں انگریزی زبان کی کلاس لے رہے تھے۔

پولیس تیسری مشتبہ کار کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

اس سے پہلے منگل کے روز بھی کراچی بندرگاہ پر ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

شیعہ مسجد میں دھماکہ
اسی ماہ شیعہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے

منگل کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد کراچی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی تھی۔

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات شیخ رشید احمد نے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کے دشمنوں نے کروائے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد