کوئٹہ میں زلزلہ: سات زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ہفتے کی رات ایک بجے کر گیارہ منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان جھٹکوں میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت چار اعشاریہ سات بتائی گئی ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں چھ زخمیوں کو لایا گیا ہے جنھیں ڈاکٹروں کے مطابق معمولی زخم آئے تھے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر قران شریف کی آیات پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے ایدھی کے حوالے سے خبر دی ہے کے زخمیوں میں بلوچستان یونیورسٹی کے چار طلب علم بھی شامل ہیں۔ ان طالب علموں نے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ ہو کر ہوسٹل کی دوسری منزلی کی کھڑکی سے چھلانگیں لگا دئیں۔ ایک اور شخص خوف زدہ ہو کر ایک عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش میں زخمی ہو گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||