BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 May, 2004, 21:34 GMT 02:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی فوج کی فلوجہ میں گشت شروع
عراقی عوام
عراقی عوام کا امریکی دستے کی واپسی پر اظہارِ مسرت
نئے عراقی فوجیوں نے فلوجہ میں گشت شروع کر دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی بحری افواج نے حفاظتی ذمہ داری عراقیوں کے سپرد کرنا شروع کر دی ہے۔

فلوجہ کے حفاظتی دستے، جن میں ایک سابق صدر صدام حسین کے سابق جنرل اور بقیہ سابق عراقی افواج پر مشتمل دستے تقریباً ایک ہزار تک پہنچ جائیں گے۔

امریکی فوج کا کہنا ہےکہ وہ فلوجہ میں اس وقت تک قیام کریں گے جب تک عراقی فوج اس بات کا ثبوت نہیں دے دیتی کہ وہ علاقے پر مکمل کنٹرول قائم رکھ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پانچ لوگوں کی ہلاکتیں فوجی حملوں کے نتیجے میں واقع ہوئی ہیں۔

امریکی ملٹری حکام کا کہنا ہےکہ دو امریکی ملاح فلوجہ میں شامل ضلع انبار میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ شمال میں موصل اور اس کے اطراف میں دو مختلف حملوں کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور دو غیر ملکی حفاظتی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ ہلاکتیں ٹھیک ایک سال بعد ہوئی ہیں جب صدر بش نے کہا تھا کہ آپریشن سے متعلق بڑی جنگ ختم ہو چکی ہے۔

اس کے بعد شروعات کے مقابلے میں اب تک تقریباً پانچ سو چالیس دستے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد