BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 April, 2004, 03:44 GMT 08:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہتھیار دہشت گردوں سے بچائیں‘
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کرلی ہے کہ وسیع تباہی کے ہتھیاروں کو دہشت گردوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔

ابتدا میں کچھ ارکان نے، خاص طور سے پاکستان نے، قرار داد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کے تمام ارکان پر لازم ہوگا کہ ایسے قوانین بنائیں جن کے ذریعہ دہشت گرد، بلیک مارکٹ کرنے والے، اور ایسے غیر سرکاری اہلکار جیسے بے ایمان سائنس داں وسیع تباہی کے ہتھیار حاصل کرنے، بنانے اور ان کے ناجائز کاروبار سے باز رہ سکیں۔

قرارداد کے مطابق رکن ممالک کو اقدامات کرنے ہونگے کہ تباہی کے ممنوعہ ہتھیاروں کا محاسبہ کریں اور ان کے ناجائز کاروبار کا سراغ لگانے کے انتظامات کریں۔

اس قرارداد میں حکومتوں سے کہا گیا ہے وہ اس طرح کے تمام ہتھیاروں کا حساب رکھیں اور ان کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے سرحدوں پر چیکنگ کے میعار کو بہتر بنائیں۔

قرارداد پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے دو سال کے لئے سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی تشکیل کی جائے گی۔تاہم قرارداد میں اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ جو ملک اس پر عمل درآمد نہیں کر پائیں گے ان پر کوئی پابندیاں عائد ہونگی یا نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد