عراق میں دس امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو بغداد کے جنوب میں کار بم حملے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ محمدیہ قصبہ میں مقامی وقت کے مطابق دن کے ساڑھ گیارہ بجے پیش آیا۔ جبکہ دو اور واقعات میں دو مزید امریکی فوجی مارے گئے۔ اپریل میں اب تک ایک سو بیس سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اور عراق پر امریکی قبضے کے بعد کسی ایک مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ محمدیہ کے قصبہ میں کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب اس کے قریب سے امریکی فوجی گزر رہے تھے۔ دوسرے مارے جانے والے دو فوجیوں میں سے کو بغداد کے مشرق میں ایک راکٹ آکر لگا جبکہ دوسرا امریکی فوجی بغداد کے شمال میں اس وقت ہلاک ہوا جب امریکی فوجیوں کا قافلہ بقوبہ سے گزر رہا تھا اور سڑک کے کنارے نصب بم کی زد میں آگیا۔ گزشہ روز بصرہ میں ایک غیرملکی شہری کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ خیال ہے کہ اس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||