بم حملہ: آٹھ امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد کے جنوب میں کار بم حملے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک اور واقعے میں دو مزید امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان کے مطابق وہ حملہ جس میں آٹھ میرین ہلاک ہوئے محمدیہ کے قصبے کے قریب ہوا۔ اپریل میں اب تک ایک سو بیس سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اور عراق پر امریکی قبضے کے بعد کسی ایک مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ تفصیلات کچھ دیر میں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||