BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 April, 2004, 01:18 GMT 06:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صورتِ حال کنٹرول سے باہر نہیں‘
News image
امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کہا ہے کہ عراق میں سکیورٹی کی صورتِ حال امریکہ کے کنٹرول سے باہر نہیں ہے۔تاہم انہوں نے یہ کہا کیا کہ نجف عراق کا وہ واحد حصہ ہے جو امریکی اتحادی فوج کے کنٹرول میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مشکلات ہیں لیکن ان کو حل کر لیا جائے گا۔

امریکی وزیرِ دفاع نے عندیہ دیا کہ شاید امریکی فوج کا کچھ حصہ عراق میں زیادہ دیر تک رہے۔

واشنگٹن میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا کہ عراق میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافے کے باوجود عراق کے لئے امریکی منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

امریکی وزیرِ دفاع کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب عراق میں اتحادی فوج کے مخالف شیعہ اور سنی جنگجوؤں کو کچلنے کے لئے امریکی فوج کا آپریشن جاری ہے جس کے تحت فلوجہ میں ایک مسجد پر بمباری کی گئی۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مسجد پربمباری سے ایک عراقی ہلاک ہوگیا۔ اس سے پہلے امریکی فوج کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ بمباری سے چالیس عراقی مارے گئے ہیں۔

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں پانچ امریکی فوجیوں کا نقصان ہوا ہے۔

کئی دنوں سے جاری اس لڑائی میں سو سے زیادہ عراقی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تیس کے قریب امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

فلوجہ میں ہونے والی اس جھڑپ کے علاوہ رمادی میں بھی جہاں منگل کو بارہ امریکی میرین مارے گئے تھے، امریکی فوج اور اس کے مخالف عراقیوں میں لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

رمادی کے شمال میں حویجہ کے مقام پر ایک جھڑپ ہونے کی اطلاع ہے جہاں آٹھ عراقی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر کربلا میں پولینڈ کی فوج اور مقتدیٰ الصدر کے مسلح حامیوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی ہے جس میں مقتدی الصدر کے ایک قریبی ساتھی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

مقتدیٰ الصدر کے حامیوں سے جھڑپ کے بعد عراق کے شمال سے یوکرائن کے فوجی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

شیعہ رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے اہلِ تشیع کی مزاحمت کے خلاف امریکی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اپیل کی ہے کہ ہر طرف سے دانش مندی اور پرامن طریقے سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد