BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 April, 2004, 00:14 GMT 05:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: 12 امریکی فوجی ہلاک
News image
امریکی محکمۂ دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں اتحادی فوج کے مخالف عراقیوں نے رمادی میں امریکی فوج پر ایک حملہ کیا ہے جس میں بارہ امریکی میرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ سنیوں کی اکثریت والے عراقی علاقے فلوجہ میں امریکی فوج کی پیش قدمی کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع کے اس اعلان سے محض چند گھنٹے قبل امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے اعلان کیا تھا عراق میں امریکی کمانڈروں کو تشدد روکنے کے لئے جتنی کمک چاہئیے ہوگی، روانہ کر دی جائے گی۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ رمادی میں امریکی فوج پر حملے میں اتحادی فوجی کے درجنوں مخالفوں نے حصہ لیا۔ اس حملے میں حملہ آوروں کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

رمادی وہ علاقہ ہے جہاں پر اتحادی فوج کے خلاف سخت قسم کے جذبات پائے جاتے ہیں۔

ادھر سنی اکثریت والے ایک اور علاقے فلوجہ میں بیس سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔

امریکی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایک روز کی لڑائی کے بعد اس نے جزوی طور پر فلوجہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دریں اثناء شعیہ اکثریت والے عراقی علاقوں میں بھی اتحادی فوج کے مخالفوں جو مقتدی صدر کے حامی ہیں اور اتحادی فوج کے درمیان گزشتہ تین روز سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

مقتدی صدر کے حامیوں نے جنہیں ’مہدی کی فوج‘ بھی کہا جاتا ہے، نہ صرف پر تشدد مظاہرے کیئے ہیں بلکہ اتحادی فوج پر مختلف شہروں میں حملے بھی کئے ہیں۔

ہفتے کے روز سے اب تک ان واقعات کے دوران شہریوں سمیت ایک سو کے قریب عراقی مارے گئے ہیں۔

بیس سے زیادہ اتحادی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

پہلے امریکی فوج کو صرف سنیوں کا سامنا تھا لیکن شیعہ مخالفت کے بعد ان کے لئے ایک نیا فرنٹ کھل گیا ہے۔

منگل کی جھڑپوں میں فلوجہ میں کئی عراقی مارے گئے ہیں جہاں امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مزاحمت کچلنے کے لئے کارروائی کی تھی۔

ناصریہ میں بھی اٹلی کے فوجیوں نے ایک جھڑپ کے دوران پندرہ عراقیوں کو ہلاک کر دیا۔

بغداد کے جنوب میں یوکرائن کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ادھر ایران نے اپنے شہریوں کو منع کیا ہے کہ وہ عراقی علاقوں میں نہ جائیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد