مقتدٰی الصدر کا وارنٹ گرفتاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی سربراہی میں اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ سخت گیر مذہبی رہنما مقتدٰی الصدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بات اتحادی فوج کے ترجمان نے بغداد میں ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وارنٹ مقتدٰی صدر کے ایک حریف کے پچھلے سال قتل میں ان کے ملوث ہونے کے شبہ میں جاری کیا گیا ہے۔ یہ وارنٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب عراق کے مختلف شہروں میں مقتدٰی الصدر کے حامیوں نے پرتشدد مظاہرے کیے ہیں۔ بغداد میں امریکی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ان کے حامی مظاہرین پر فائرنگ کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وارنٹ ایک عراقی جج نے جاری کیا ہے جس پر کسی وقت بھی عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ ادھر مسٹر صدر نے گزشتہ سال اپریل میں عبدالمجید خوئی کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ مسٹر صدر اپنی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں اور یہ کہ بغاوت برداشت نہیں کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||