BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 March, 2004, 08:11 GMT 13:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منیلا: دہشت گردی کی کوشش
صدر ارویو
صدر ارویو مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کی کوشش میں ہیں
فلپائن کی صدر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی دستوں نے منیلا میں بم حملوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

صدر گلوریا ارویو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے مشتبہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیر مواد برآمد کیا ہے جسے دارالحکومت منیلا ریل گاڑیوں اور تجارتی مراکز کو اڑانے کے کئے استعمال کیا جانا تھا۔

صدر ارویو کے مطابق اس سلسلے میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق ابوسیاف گروپ سے ہے جو ماضی میں اغواء برائے تاوان جیسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ارویو نے کہا کہ مشتبہ دہشت گرد چھتیس کلوگرام دھماکہ خیر مواد کے ساتھ میڈرڈ کی طرز کی تباہی پھیلانا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ یہ کارروائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب فلپائن میں دس مئی کو صدارتی انتحابات ہونے والے ہیں۔

عالمی سطع پر دہشت گردی کی امریکی کوششوں کی زبردست حامی صدر ارویو دوسری بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد