BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات میں نامزدگیاں شروع
News image
انڈیا کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں نامزدگیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ان انتخابات میں تقریباً 675 ملین افراد ووٹ ڈالیں گے۔

یہ ووٹر 20 اپریل کو پانچ روزہ ووٹنگ کے پہلے دن قومی اسمبلی کے 141 نمائندگان منتخب کریں گے۔

ووٹنگ 10 مئی کو ختم ہو گی اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو شروع ہو گی۔ اسی دن ہی نتائج نکل آئیں گے۔

ان انتخابات میں وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتیں تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ووٹنگ کو اس لئے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو حساس علاقوں میں تعینات کیا جا سکے۔

20 اپریل کو انڈیا کی کل 28 میں سے 15 ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔ ان ریاستوں میں گجرات، بہار، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، کرناٹکا اور جموں اور کشمیر شامل ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم ایل کے اڈوانی اور وزیرِ دفاع جارج فرنینڈس بھی ان میں سے ہیں جو پہلے مرحلے میں دوبارہ منتخب ہونے کی کوشش کریں گے۔

اڈوانی ریاست گجرات کے علاقے گاندھی نگر سے الیکشن لڑیں گے جبکہ فرنینڈس بہار کے علاقے نالندا سے حصہ لیں گے۔

انڈیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جس میں کروڑوں ووٹر پارلیمان کے 543 نمائندگان کو منتخب کریں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد