میڈرڈ ٹرین حملے: مزید گرفتاریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسپین میں حکام نے گیارہ مارچ کے دھماکوں کے سلسلے میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا ہے ان دھماکوں میں دوسو دو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ تاہم مراکش سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا جسے دھماکوں کے سلسلے میں پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد اب تیرہ ہو گئی ہے۔ جن میں سے کچھ کو اس اختتامِ ہفتہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق گزشتہ ہفتے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان پر اب دہشت گردی کے الزام ہیں اور تحقیقات کے دوران وہ جیل میں ہی رہیں گے۔ مختلف طرح کے اجلاسوں میں سلامتی سے متعلق تنظیموں اور رہنماؤں کے ایجنڈے میں میڈرڈ کے حملے اور دہشت گردی سے خطرہ سرِ فہرست تھا۔یوروپی یونین کے وزراء خارجہ نے پیر کو ایک اجلاس میں اس ہفتے ہونے والے ای یو کے سربراہ اجلاس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزراءنے دہشت گرد حملوں کو روکنے کے لئے سخت اقدامات تجویز کئے اور رکن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کریں۔ اسپین میں تحقیقات کرنے والے اہلکاروں نے گیارہ مارچ کے بعد سے اب تک چودہ افراد کو گرفتار کیا ہےجن میں سات کا تعلق مراکش سے اور دو کا بھارت سے ہے۔ + |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||