تائیوان:صدر پر فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تائیوان میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران ملک کے صدر چین شوئی بیان فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ ملک کے نائب صدر انیٹ لُو بھی اس واقعہ میں زخمی ہوئی ہیں۔ تاہم دونوں ہوش میں ہیں۔ تائیوان میں سنیچر کے روز صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ملک کے ایک اعلیٰ صدارتی اہلکار نے بتایا کہ صدر چین کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ نائب صدر کا دایاں گُھٹنا زخمی ہوا ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک کے صدر چین کا نیشنلسٹ پارٹی کے لین چان سے مقابلہ ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے تائیوان کی انتخابی مہم کے دوران موجودہ صدر کے چین کے ساتھ تعلقات پر ریفرینڈم کے بارے میں پروگرام پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ چین تائیوان کو آزاد ملک کی بجائے اپنا باغی صوبہ تصور کرتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||