BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 March, 2004, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: سروے رپورٹ ، پر امید عوام
عراق
لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کا نامناسب انتظام عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے
عراق میں رائے عامہ کے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عراقی عوام بین الاقوامی افواج کے قبضہ کے بعد پہلے کی نسبت زیادہ خوش، مطمئن اور پر امید ہیں اور تشدد آمیزی کے خلاف ہیں۔

یہ جائزہ صدر بش اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے لئے خوش آئند ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ جائزہ بی بی سی کی طرف سے کمیشن کیا گیا تھا اور اس میں پچیس سو افراد کی آراء شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں قابض افواج پر روزانہ جو حملے کئے جارہے ہیں اس کی کوئی اور وجہ ہے۔

رائے عامہ کے اس جائزے میں عام عراقیوں کی اصل زندگی کی جھلک دکھائی گئی ہے جن کے لئے سب سے بڑا مسئلہ دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کا ہے۔

ستر فیصد نے کہا کہ زندگی کا معمول ٹھیک چل رہا ہے جبکہ صرف انتیس فیصد کا خیال تھا کہ حالات میں بگاڑ پیدا ہوا ہے۔

عراق
ستر فیصد نے کہا کہ زندگی کا معمول ٹھیک چل رہا ہے

چھپن فیصد افراد نے کہا کہ حالات پہلے کی نسبت بہتر ہوئے ہیں۔ انچاس فیصد افراد کا کہنا ہے کہ عراق پر امریکی قیادت میں عالمی افواج کا قبضہ درست تھا جبکہ اکتالیس فیصد کہتے ہیں کہ یہ قبضہ عراق کی تحقیر کا باعث بنا۔

تین چوتھائی سے زیادہ افراد چاہتے ہیں کہ عراق متحد رہے اور بیس فیصد کہتے ہیں کہ عراق کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہئے۔

لندن کے برنک کالج کے ایک سکیورٹی ماہر ڈان پلیش کا خیال ہے کہ یہ سروے قابض افواج کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام متحدہ عراق کے حق میں ہیں اور وہ ایک مضبوط رہنما کی قیادت چاہتے ہیں‘۔

تاہم عراقی پولیس ملک میں امن و امان قائم کرنے کی جدوجہد میں ہے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کا نامناسب انتظام عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

صرف ایک تہائی افراد ملک میں بجلی کی فراہمی کے نظام سے مطمئن ہیں۔

امریکیوں کو جون میں انتقال اقتدار کے لئے جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ یہ ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھوں میں وہ اقتدار کی باگ ڈور تھمانا چاہتے ہیں وہ عوام میں غیر مقبول ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد