جنین پر حملہ پانچ فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے خفیہ یونٹ نے پانچ فلسطینیوں کو بدھ کے روز غربِ اردن کے شہر جنین داخل ہو کر ہلاک کیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے جانے والوں کا تعلق الاقصیٰ شہداء بریگیڈ سے تھا جو فلسطینی صدر یاسر عرفات فتح موومنٹ کا حصہ ہے۔ اس سے پہلے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار بتائی گئی تھی۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ جس کار کو نشانہ بنایا گیا تھا اس میں چار نہیں پانچ افراد سوار تھے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ آوروں نے جنین میں عام ھور پر پہنا جانے والا لباس پہنا ہوا تھا۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں افراد نیلے رنگ کی ایک گاڑی میں جا رہے تھے کے ان پر اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا اور تھوڑی دیر جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران ان چاروں کو ہلاک کر دیا۔ ان شاہدوں کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ کہ ہلاک ہونے والوں کی گاڑی چھلنی ہو گئی۔ حملہ آوروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس کارروائی کے فوراً بعد واپس چلے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے ارکان کئی فلسطینی شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کے لیے جنین گئے تھے اس دوران چار مسلح افراد نے انہیں اسلحے کی زد میں لے لیا۔ اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے ان چاروں کے خلاف کارروائی کی تاہم ان ذرائع نے یہ تصدیق نہیں کی کہ وہ ہالک ہوئے یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||