گیارہ ستمبر کے قیدی کی سزا ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی کی ایک عدالت نےامریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث اس شخص کی سزا ختم کرکے پھر سے عدالتی کارروائی کا حکم دیا ہے جس پر الزام تھا کہ وہ جرمنی میں القاعدہ کا رکن ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ واپس نچلی عدالت کو بھیجا جائے جہاں اس کی کارروائی ازسرِ نو کی جائے اور پھر اس پر فیصلہ سنایا جائے۔ منیر المتصدق کے بارے میں گزشتہ برس جرمنی ہی کی ایک عدالت نے کہا تھا کہ وہ ہیمبرگ یونیورسٹی میں واقع القاعدہ کے سیل کا رکن ہے۔ مراکش ہی کے رہنے والے ایک دوسرے شخص کو جن پر اسی طرح کے الزامات تھے، گزشتہ ماہ بری کر دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||