کشمیر جیل پرخود کش حملہ‘چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک خود کش حملے کی کوشش میں چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شدت پسند نے جیل کے باہر کھڑی ہوئی پولیس کی ایک گاڑی پر فائر کیا لیکن جیل کے ایک محافظ نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تاہم اس واقعہ میں تین پولیس اہلکار، ایک قیدی اور ایک عام شہری ہلاک ہوگئے کیونکہ بقول پولیس شدت پسند کے جسم سے بم بندھے ہوئے تھے۔ پولیس کی اس گاڑی میں قیدیوں کو جموں کی ایک عدالت میں لے جایا جانا تھا۔ گزشتہ ہفتے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ مفتی محمد سعید ایک حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ جموں میں پولیس کے ایک اعلٰی اہلکار نے بتایا کہ بدھ کو جس شدت پسند نے جیل پر حملے کی کوشش کی اس کے جسم سے بم بندھے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسند جیل سے اپنے اس ساتھی کو رہا کرانا چاہتا تھا جسے بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب کشمیر میں اعلی سطحی اجلاس میں سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور خاص طور پر ان الزامات پر بات چیت ہوگی جو بھارتی فوج کے خلاف لگائے گئے ہیں جن کے مطابق فوج حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||