غزہ میں اسرائیلی حملہ‘ تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں یہودی بستی کے قریب اسرائیلی جہاز نے حملہ کرکے ایک کار کو تباہ کر دیا ہے جس سے اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کار کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جہاز کے حرکت میں آنے سے قبل نیتزیرم کی یہودی بستی میں فلسطینی حملہ ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تباہ شدہ کار کے ملبے سے تین لاشوں کو کھینچ کر باہر نکالا۔ مقامی فلسطینیوں کے مطابق تباہ ہونے والی کار شدت پسند فلسطینی گروپ حماس کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے صورتِ حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ہفتے کو اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اس کار میں سوار اسلامی جہاد کے ایک سینیئر رکن کو ہلاک کر دیا تھا، جو غزہ شہر اور جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||