’دھماکوں سے ہمارا تعلق نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں یوم عاشور کے دن ہونے والے بم دھماکوں سے القاعدہ نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ القاعدہ تنظیم نے ان دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار ایک خط کے ذریعے کیا ہے جس میں ان دھمکوں کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھرایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عراق میں فرقہ ورانہ آگ بھڑکانا چاہتا ہے اور اسی لیے اس نے یوم عاشور پر یہ دھماکے کرائے ہیں۔ یہ خط ایک برطانوی اخبار کو موصول ہوا ہے جس میں امریکہ پر شدید تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ مجاہدین کو بدنام کرنا چاہتا ہے کیونکہ مجاہدین نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ یوم عاشور پر بغداد اور کربلا میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں عام تاثر یہی تھا کہ دہشت گردی کی ان وارداتوں میں القاعدہ ملوث ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||