القاعدہ رہنماؤں پر جنگی جرائم کا الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمہ دفاع نےگوانتانامو بے میں قید القاعدہ کے دو کلیدی رہنمائوں پر جنگی جرائم کی سازش کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق ان میں ایک یمنی علی حمزہ احمد سلیمان ال بھلول اور دوسرے سوڈان کے ابراہیم محمود القوسی ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق اِن افراد پر فوجی کمیشن یا ٹریبیونل کے تحت مقدمہ چلایا جاۓ گا۔اِن افراد نےاپنے کئی جعلی نام رکھے ہوۓ تھے۔ گوانتانامو کے ان قیدیوں کے خلاف یہ مقدمہ اپنی نوعیت کے مقدموں میں ایک اہم قدم سمجھا جاۓ گا۔ ان دونوں ملزمان کے بارے میں خیال ہے کہ یہ دونوں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ رہے ہوں گے۔ علی حمزہ احمد سلیمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے ایسے تمام ویڈیو ٹیپ پیش کۓ جن میں امریکیوں کا بڑے سفاکانہ طور پر قتل کرتے ہوۓ دکھایا گیا ہے۔ ان ٹیپوں میں سن دو ہزار میں یمن میں امریکی فوجی جہاز پر کۓ گۓ حملے کا ٹیپ بھی شامل ہے۔ جبکہ ابراہیم احمد ال قوسی پر مبینہ طور پر القاعدہ کے کھاتوں کی جانچ اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کرنے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی خیال ہے کہ ال قوسی اسامہ بن لادن کے پرانے ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔ تاہم ان دونوں افراد کے خلاف قانونی کاراوائی کی ابتداء کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||