BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 February, 2004, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتاناموکےقیدیوں پرجنگی جرائم کا الزام
گوانتانامو کے قیدی
گوانتانامو قیدیوں پر پہلا مقدمہ
امریکی محکمہ دفاع نےگوانتانامو بے میں قید القاعدہ کے دو کلیدی رہنمائوں پر جنگی جرائم کی سازش کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق ان میں ایک یمنی علی حمزہ احمد سلیمان ال بھلول اور دوسرے سوڈان کے ابراہیم محمود القوسی ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق اِن افراد پر فوجی کمیشن یا ٹریبیونل کے تحت مقدمہ چلایا جاۓ گا۔اِن افراد نےاپنے کئ جعلی نام رکھے ہوۓ تھے۔

گوانتانامو کے ان قیدیوں کے خلاف چلایا جانے والا یہ مقدمہ اس نوعیت کے مقدموں کی ابتداء میں ایک اہم قدم سمجھا جاۓ گا۔ ان دونوں ملزمان کے بارے میں خیال ہے کہ یہ افراد القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ رہے ہوں۔

علی حمزہ احمد سلیمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ شخص ہیں جنہونے ایسے تمام ویڈیو ٹیپ پیش کۓ جن میں امریکیوں کا بڑے سفاکانہ طور پر قتل کرتے ہوۓ دکھایا گیا ہے۔ ان ٹیپوں میں سن دو ہزار میں یمن میں امریکی فوجی جہاز پر کۓ گۓ حملے کا ٹیپ بھی شامل ہے۔

جبکہ ابراہیم احمد ال قوسی پر مبینہ طور پر القاعدہ کے کھاتوں کی جانچ اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کرنے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی خیال ہے کہ ال قوسی اسامہ بن لادن کے پرانے ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

تاہم ان دونوں افراد کے خلاف قانونی کاراوائی کی ابتداء کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد