BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2004, 22:45 GMT 03:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سارک چیف جسٹس صاحبان کا عزم
-
سارک ممالک کے رہنما
سارک تنظیم میں شامل پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ کے چیف جسٹس صاحبان نے خطے میں قانون کی حکمرانی کو مستحکم کرنے ، اہلیت کو اہمیت دینے اور حصولِ انصاف میں تاخیر کو ختم کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ۔

کراچی میں ہونے والی تین روزہ سارک لا کانفرنس کے اختتام پر ساتوں ممالک کے چیف جسٹس صاحبان نے ’اعلانِ کراچی‘ پر دستخط کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک میں موثر عدالتی معاونت کے ذریعے قانون کی بالادستی کو مستحکم بنانے کے ساتھ اہلیت کو اولیت دی جائے گی ۔تاکہ ہر طرح کے امتیاز، بدعنوانی اور جانب داری کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ اور موثر کوششوں سے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کو دور کیا جا ئے گا ، سارک ممالک کی عدالتوں کے طریقۂ کار کو بہتر بنایا جا ئے گا اور مقدمات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی غرض سے عدلیہ کے طریقۂ کار کی تشریحِ نو کی جائے گی۔

اعلانِ کراچی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سارک ممالک میں با صلاحیت اور آزاد ججوں کے انتخاب کو یقینی بنایا جائے گا ، عدالتوں پر مقدمات کے بوجھ کا جائزہ لینے کے ساتھ عدالتوں کی تعداد میں باضافہ کیا جائے گا اور جوڈیشل اکیڈمیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ مقدمات نمٹانے کے لئے ججوں کی پیشہ وارانہ اہلیت کو بہتر بنایا جا سکے ۔

کراچی اعلان پر دستخط کرنے والوں میں بنگلہ دیش کے چیف جسٹس سید جے ار مدثر حسین، بھوٹان کے چیف جسٹس لیو نپو سونم ٹونگئے ، بھارت کے جسٹس آر سی لاہوٹی، مالدیپ کے چیف جسٹس محمد رشید ابراھیم ، نیپال کے چیف جسٹس گووند بہادر شریستھا ، پاکستان کے چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی اور سری لنکا کے چیف جسٹس سرتھ این سلوا شامل ہیں

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد