BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 February, 2004, 00:26 GMT 05:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کے لئے نئی کارروائی
اسامہ کو گرفتار کرنے کے لئے نئی کارروائی
امریکی افواج کے سربراہ جنرل رچرڈ مائر نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے بعد کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں اور افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں، امریکہ کی فوج افغانستان میں انہیں گرفتار کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کر رہی ہے۔

جنرل مائر کا کہنا تھا کہ اسامہ کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ سرحدی علاقوں میں القاعدہ کے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ موجود ہیں۔

پشاور میں افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے علاقے خوست میں نئی امریکی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جس جگہ نئی امریکی کارروائی کی اطلاع ہے وہ جگہ پاکستان کی سرحد سے صرف پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

رحیم اللہ یوسفزئی نے بتایا کہ اس مقام پر واقع دیہات میں امریکی فوجی گھر گھر کی تلاشی لے رہے ہیں، ہر جگہ ناکے لگا دیئے گئے ہیں اور جو کوئی گاڑی بھی اس طرف کا رخ کرتی ہے اس کی تلاشی لی جاتی ہے۔

اس کارروائی کا مقصد وہی امریکی اطلاعات ہیں کہ اسامہ بن لادن اس علاقے میں کسی جگہ موجود ہیں۔

امریکی فوج نے اس علاقے سے اسلحہ بھی پکڑا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ علیزئی کے علاقے میں پاکستان کی فوج اور ملشیا بھی حرکت میں آئی ہے لیکن پاکستانی حکام اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ پاکستانی فوج یا ملشیا اور امریکی فوج اس علاقے میں کسی بھی مشترکہ فوجی کارروائی میں شامل ہے۔

رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ماضی میں اکثر ایسا ہوا ہے کہ جب بھی امریکہ نے افغانستان میں کسی جگہ فوجی کارروائی کی ہے اس نے پاکستان کی فوج سے کارروائی میں شمولیت کی بھی درخواست کی ہے ۔

تاہم بی بی سی کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ملنے والی اکثر اطلاعات ماضی میں غلط ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ مان لیا جائے کا اسامہ بنا لادن زندہ ہیں اور اسی علاقے میں ہیں تو انہیں بھی یقیناً اس امریکہ کارروائی کی اطلاع ہوگی اور وہ اس مقام سے کسی دوسری طرف چلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد