ہنری ہشتم کے فٹ بال بوٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اپنی دولت کو نشے، عورت بازی اور جوئے میں لٹانے والا ہنری ہشتم فٹبال کا کھلاڑی بھی تھا۔ شاہ ہشتم کے ایک اچھے فٹ بال کھلاڑی ہونے کا انکشاف ساؤتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کی ایک ماہر تعلیم نے کیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی ماہر ماریا ہیورڈ ایک ایسا ثبوت تلاش کیا ہے جسے فٹ بال کھیلنے کے لیے استعمال کیے جانے والے مخصوص بوٹوں کا پہلا ثبوت قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انکشاف کےمطابق ہنری ہشتم کے انتقال پر ان کے ملبوسات کی جو تفصیل مرتب کی گئی اس میں چار شلنگ قیمت کے ایسے ایک جوڑی جوتوں کا اندراج بھی ہے جیسے فٹ بال کھیلنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ہیورڈ کےمطابق ہنری ہشتم کی ان اشیاء کی تعداد سترہ ہزار ہے اور ان میں یہ جوتے بھی شامل ہیں جو شاہی موچی نے خاص طور پر ہنری ہشتم کے فٹ بال کھیلنے کے لیے بنائے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ جوتے شاہ ہشتم کے ان دوسرے جوتوں سے کہیں زیادہ قیمتی ہیں جو وہ دوسرے کھیل کھیلنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس کے علاوہ یہ جوتے قدرے وزنی بھی ہیں کیونکہ انہیں بنانے کے لیے سخت چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہیوارڈ کا کہنا ہے کہ جس طرح شاہ ہشتم کی اشیاء میں ان جوتوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ ایک غیر معمولی بات ہے اور یہ احساس دلاتی ہے کہ ضرور ان جوتوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||