BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 February, 2004, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سڈنی: نوجوان کی ہلاکت پر ہنگامہ
سڈنی مظاہروں کے بعد
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قدیم آسٹریلوی نسل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد زبردست مظاہرہ ہوئے ہیں جن میں چالیس پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

قدیم آسٹریلوی باشندوں کے علاقے ریڈفرن میں نوجوانوں نے ایک ریلوے سٹیشن کو آگ لگا دی اور پولیس سٹیشن پر پٹرول بموں سے پتھراؤ کیا۔

سڈنی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ کئی سالوں میں ہونے والے سب سے شدید مظاہرے تھے اور ان سے نسلی ہم آہنگی کے فروغ کے مشکلات پیدا ہوں گی۔

مظاہرے سترہ سالہ تھامس ہِکی کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔ ہِکی موٹرسائکل سے گرنے کے بعد ایک جنگلے سے ٹکرانے سے ہلاک ہوا۔

پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ تھامس ہِکی کا پیچھا کیا جا رہا تھا۔

اس واقع کے حقائق جاننے کے لئے تین مختلف تحقیقات ہوں گی جن میں سے ایک حکومتی سطح پر، ایک محکمۂ پولیس کے تحت اور تیسری ایک عوامی اداراہ کرے گا۔

کل کی ہلاکت کے بعد مظاہرے نو گھنٹے جاری رہے جن کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ احتجاج کرنے والی تعداد ایک سو کے قریب بتائی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر باب ویٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ مظاہروں کے دوران کئی پولیس افسروں کے بازو یا ٹانگیں ٹوٹی ہیں۔ آٹھ پولیس افسروں کو اسپتال بھی لے جانا پڑا ہے۔

اے بی سی ریڈیو نے علاقے کی ایک رہائشی ڈونا کے حوالے سے بتایا کہ لوگ غصے میں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں پولیس ہِکی کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔

ڈونا نے کہا کہ حادثے کی جگہ سے تمام نشان مٹا دیئے گئے ہیں اور کچھ پتہ نہیں چل سکتا۔

ایک مقامی رہنما نے پولیس پر ’بلاک‘ نام کی بستی کے رہائشیوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ بستی کے کسی بھی لڑکے سے بات کر کے دیکھ لیں اکثریت یہی کہے گی کہ وہ پولیس سے مار کھا چکی ہے۔

یہ علاقہ منشیات کی فروخت کی وجہ سے بدنام ہے اور یہاں کھلے عام ہیروئن فروخت کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد