اسامہ کا ڈرائیور گوانتاناموبے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسامہ بن لادن کے ڈرائیور سلیم احمد ہمدان کا کہنا ہے کہ وہ خلیج گوانتانامو میں امریکی قید میں ہیں۔ امریکی نیوی کے کمانڈر چارلس سوِفٹ کا کہنا ہے کہ انہیں دو سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ہمدان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ہمدان نے القاعدہ یا طالبان کا رکن ہونے کی تردید کی ہے۔ چونتیس سالہ ہمدان جن کا تعلق یمن سے ہے ان چار افراد میں سے ایک ہیں جن پر امریکہ میں فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمدان نے سن ستانوے میں قندھار کے نواج میں واقع اسامہ کے فارم پر کا کیا تھا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ہمدان اسامہ کی ٹویوٹا پک اپ چلاتے تھے جس کا انہیں تقریبا دوسو ڈالر ماہنانہ معاوضہ ملتا تھا اور وہ دہشتگردی میں ملوث نہیں ہیں۔ وکیل کے مطابق ہمدان کی بیوی اور دو بچے ہیں اور انہوں نے اسامہ کی نوکری اس لئے کی کہ انہیں اپنے خاندان کی پروش کے لئے رقم درکار تھی۔ ہمدان کو شمالی اتحاد کی فوجوں نے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا۔ ہمدان گوانتانامو بے کے پہلے اسیر ہیں جن پر اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ سے وابستہ ہونے کا اعلانیہ الزام لگایا گیا ہے۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے ان پر سازش یہ جرم میں آلۂ کار بننے کا الزام لگایا جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||