محبت کیسے ہوتی ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینٹ ویلینٹائن کے دن سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے ایک پروفیسر گیرتھ لنگ اس موضوع پر درس دیں گے کہ نئے تعلق کے جوش کے بعد چاہنے والوں کے درمیان کیسے مستقل بندھن پیدا ہوتا ہے۔ پروفیسر لینگ نے جو ایڈنبرا یونیورسٹی میں نیورو سائنٹسٹ ہیں کہا کہ انسانوں کے درمیان بندھن پیدا ہونے کے عمل کے دوران ہارمون دماغ کے اربوں سرکٹوں کی وائرنگ بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارمون آکسیٹوسن جو بندھن بناتا ہے دماغ میں ایک ’سوِچ‘ کی طرح کام کرتے ہوئے خلیوں کے درمیان تعلق کے نئے ضابطے پیدا کرتا ہے۔ پروفیسر لینگ نے کہا کہ جس دماغ میں آکسیٹوسن کو قبول کرنے کی صلاحیت کم ہو زیادہ دیر پا رشتے نہیں بنا سکتا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ حمل اور مباشرت کے دوران پیدا ہونے والا ہارمون جانوروں میں مادرانہ جذبات کا باعث بنتا ہے۔ پروفیسر لینگ کا کہنا تھا کہ محبت ہونے کے عمل کو سمجھنے سے اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ مختلف ادویات انسانی رویوں پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||