BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 February, 2004, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی پی پی پیٹریاٹ، شیرپاؤ گروپ کا انضمام

فیصل صالح حیات اور شجاعت حسین
پیٹریاٹ گروپ کی حمایت حکومت کے لئے اہم ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے دو پارلیمانی دھڑوں، شیر پاؤ گروپ اور پیٹریاٹ گروپ نے انضمام کا اعلان کیا ہے .

اس بات کا اعلان پیپلزپارٹی کے مرحوم لیڈر حیات خان شیر پاو کی اُنتسویں برسی کے موقع پر اُن کے چھوٹے بھائی اور صوبہ سرحد کے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شیر پاؤ نے جو موجودہ حکومت میں پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر بھی ہیں چار سدہ میں ایک جلسہ عام میں کیا۔

اس موقع پر پیٹریاٹ گروپ کے سینئیر لیڈر اور دفاع کے وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال بھی موجود تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی .

انضمام کے نتیجے میں بننے والی پارٹی کا نام پاکستان پیپلزپارٹی ’پی پی پی‘ رکھا جائے گااور اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروایا جائےگا اور نئی پارٹی کے لئے تلوار کا نشان حاصل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے انیس سو ساٹھ کی دہائی میں بنائی تھی۔ اس نئی پارٹی میں آفتاب شیر پاؤ کے بھائی حیات شیر پاؤ اور راؤ سکندر دونوں شامل تھے اور اس پارٹی کاانتخابی نشان بھی تلوار تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد جنرل ضیاء الحق کے دور میں ہی پی پی پی کے دھڑے بننا شروع ہوگئے تھے۔

بینظیر بھٹو کے نکالے ہوئے ’انکلوں‘ میں سے پہلا دھڑا یعنی نیشنل پیپلزپارٹی غلام مصطفی جتوئی نے بنایا اور دوسرا دھڑا یعنی پروگریسوپیپلزپارٹی مولانا کوثر نیازی نے بنایا۔

اس کے بعد پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ بینظیر کے اپنے ہی بھائی مرتضی بھٹو نے بنایا جوکہ اب ان کی بیوہ غنوہ بھٹو چلاتی ہیں۔

سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں نئے انتخابی قوانین کی روشنی میں بینظیر بھٹو پر پابندی کے باعث پارٹی نے فیصلہ کیا کہ پی پی پی نئے نام یعنی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز(پی پی پی پی) کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔

انتخابات کے بعد حالات نے نیا رُخ اختیار کیا اور پرویز مشرف کا حمایتی دھڑا وجود میں آیا جس کانام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز پیٹریاٹ یعنی پی پی پی پی پی رکھا گیا جس میں بیس کے لگ بھگ ارکان شامل ہیں۔ اس دھڑے کی حمایت حکومت کے لئے اہم ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد