مردہ منگیتر سے شادی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس میں ایک عورت نے صدر ژاک شراک کی منظوری سے ایک انوکھے قانون کے تحت اپنے مردہ منگیتر سے شادی کرلی ہے۔ پینتیس سالہ کرسٹل دیمشل کو اپنے مرحوم بوائے فرینڈ ایرک سےجو کے پولیس میں ملازم تھا، شادی کرنے کے لیے خصوصی اجازت چاہیے تھی کیونکہ وہ اٹھارہ مہینے پہلے اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک کار کے حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ دیمشل نے کہا کہ کچھ لوگ شاید ان کی اس حرکت پر حیران ہو جائیں لیکن ایرک کی موت کے باوجود وہ ان سے محبت کرتی ہیں۔ دیمشل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایرک کی زندگی میں انہوں نے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا لہذا وہ اپنا وعدہ پورا کر رہی ہیں۔ ’گو کہ ایرک اب دنیا میں موجود نہیں ہیں لیکن ان سے کئے وعدے میں پورے کروں گی‘۔ ایرک کی وفات کے بعد دیمشل ایرک کے بچے کی ماں بنے والی تھیں لیکن وہ بچہ بھی دنیا میں نہیں آ سکا۔ دیمشل نے کہا کہ وہ ایرک کے ساتھ منسوب ہو کر فخر محسوس کریں گی۔ دیمشل کے قانونی مشیروں نے کہا کہ مردہ شحص سے شادی کی اجازت لینا کوئی آسان بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل چارلس ڈیگال کے زمانے میں قانون میں موت کے بعد شادی کرنے کی شق شامل کی گئی تھی لیکن اس کو بہت کم ہی استعمال کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||