 |  برطانوی وزیر خارجہ جیک اسٹرا اور پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری |
برطانوی وزیر خارجہ جیک اسٹرا نے کہا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ دنیا بھر کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستانی جوہری ہتھیاروں کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں ہونے والی سائنسدانوں کی سرگرمیوں پر شدید تشویش ہے۔ دریں اثنا، پاکستان کے ایک سابق فوجی سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر امریکی و برطانوی خفیہ ادارے ان سرگرمیوں کے بارے میں پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کو بروقت آگاہ کردیتے تو ان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکتی تھی۔ |