BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 February, 2004, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق جنگ کا فیصلہ درست تھا‘
ٹونی بلیئر
برطانیہ کے وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے عراق سے متعلق خفیہ معلومات کے حوالے سے جنم لینے والے نئے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر اپنے جنگ کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات برطانوی پارلیمان کے دارالعوام میں جنگ کے مخالفین بھی کارروائی دیکھنے آئے ہوئے تھے۔ ان میں سے بعض احتجاج کرنے والوں نے کئی مرتبہ ٹونی بلیئر کی تقریر کو بیچ میں یہ کہہ کر ٹوکا کہ ’اب لیپا پوتی نہیں چلے گی۔‘

ٹونی بلیئر نے کہا کہ ہٹن رپورٹ میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حکومت نے عراق کی دستاویز کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔

سپیکر مائیکل مارٹن نے گیلری سے لوگوں کے چلے جانے تک انتظار کے لئے پارلیمان کا اجلاس دس منٹ کے لئے معطل بھی کیا اور ایسا انیس سو ستاسی کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

احتجاج کرنے والے چھ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جائے گی کہ انہیں ٹکٹیں کیسے ملیں اور کیا کسی رکنِ پارلیمان نے ان کے داخلے کی سفارش کی تھی۔

آکسفورڈ سٹیزنز فار ٹرتھ نامی گروپ کا کہنا ہے کہ اس کے نو اراکین نے اس احتجاج کا اہتمام کیا تھا کیونکہ وہ جنگ کی وجہ سے غصے میں تھے۔

ان میں سے ایک کو جن کا نام رچرڈ ہیرنگ ہے، بعد میں رہا کر دیا گیا۔

ٹونی بلیئر نے ان مطالبات کو بھی مسترد کر دیا کہ خفیہ معلومات کی اشاعت کی جائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد