| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
یروشلم: بس پر خودکش حملہ
مغربی یروشلم میں ایک بس پر خود کش بم حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ مغربی یروشلم میں وزیر اعظم ایریئل شیرون کی رہائش گاہ سے تقریباً سو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ایریئل شورون دھماکے کے وقت اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھے۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوا۔ یہ بم حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جبکہ اسرائیل اور لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ میں قیدیوں کا تبادلہ شروع ہی ہوا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||