| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں خودکش حملہ، تین ہلاک
افغانستان کے درالحکومت کابل میں منگل کی صبح (مقامی وقت تقریباً ساڑھے آٹھ بجے) ایک خود کش حملہ میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل ایک کنیڈین فوجی اور ایک افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں تین کنیڈین فوجی زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ کنیڈین فوج نے حملے کی جگہ کو گھیرے میں لیے لیا ہے۔ حملہ آور سمیت اس حملے میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ کابل میں ہونے والے اس حملے کی تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب ملک کو ایک طویل عرصے کے بعد ملنے والے آئین پر صدر حامد کرزئی نے دستخط کئے اور جس کو ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||