| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں پھر دھماکے
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی قیادت میں جمع غیر ملکی افواج کے صدر دفتر کے قریب کئی دھماکے سنائی دیئے گئے ہیں۔ یہ دھماکے انتہائی شدید تھے جن کے فوراً بعد لوگوں کو لاؤڈ سپیکر کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں فوراً ’پناہ‘ حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان دھماکوں کا اصل مقام یا ہدف کیا تھا اور آیا ان دھماکوں سے کوئی نقصان بھی ہوا یا نہیں۔ ان دھماکوں سے محض آٹھ روز قبل امریکی فوج کی صدر دفتر کے قریب ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں تقریباً بیس لوگ ہلاک اور ساٹھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ حلمہ بغداد میں امریکی فوج کے ہیڈکواٹر پر خودکش حملے کے آٹھ دن بعد کیا گیا ہے۔ آٹھ روز ہونے والے دھماکے میں بیس افراد ہلاک اور ساٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اقوام متحد کا ایک گروپ عراق میں بین الاقوامی سٹاف کو واپس لانے کے بارے میں صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے اگست میں اپنے تمام غیر ملکی اسٹاف کو عراق سے واپس بلا لیا تھا۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے دفتر پر ایک حملے کے بعد کیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||