| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’ڈبلیوایم ڈی: بیان غور طلب ہے‘
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ عراق میں وسیع تباہی کے ہتھیاروں کی تلاش پر مامور امریکی جماعت کے سبکدوش ہونے والے سربراہ کا حالیہ بیان غور طلب ہے۔ کوفی عنان نے کہا کہ انہیں ’ڈیوڈ کے‘ کے اس بیان پر قطعی تعجب نہیں ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں عراق میں وسیع تباہی کے حامل ہتھیاروں کو کوئی ذخیرہ موجود نہیں تھا۔ کوفی عنان سوئیٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ادھر امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے اس موقف کو پھر سے دہرایا ہے کہ عراق میں وسیع پیمانے کے ہتھیار ضرور برآمد ہوں گے۔ امریکی کانگریس میں حزب اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان عراق میں ان ہتھیاروں کے بارے میں بش انتظامیہ پر گمراہی کا الزام لگایا ہے۔ ڈیوڈ کے کے جانشین چارلس ڈویلفر نے کہا ہے کہ وہ ہتھیاروں کی برآمد کے بارے میں کھلا ذہن رکھتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||