BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 January, 2004, 09:47 GMT 14:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: پانچ امریکی فوجی ہلاک
معزول صدر صدام کی گرفتاری کے باوجود عراق میں امریکیوں کے خلاف حملے جاری ہیں

عراق میں ہفتے کے روز امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین حملہ عراقی دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع خالدیہ کے علاقے میں ہوا ہے۔

خالدیہ میں ایک شاہد کے مطابق عین اس وقت جب امریکی فوجی چیک پوائنٹ پر اپنی گاڑیوں سے باہر نکل رہے تھے ایک کار آئی اور سیدھی امریکیوں گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراق کے قصبہ فلوجہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ بم اس وقت پھٹا جب اس کے قریب سے امریکی فوجیوں کا کانوائے گزر رہا تھا۔

عراقی قصبہ سمارہ میں ایک کار بم کے دھماکے میں کم سے کم تین عراقیوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں بتایا گیا تھا اور امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمارہ میں امریکیوں سمیت تقریباً تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شیشے کے اڑنے والے ٹکڑوں کی وجہ سے زخم آئے ہیں۔

عراقی قصبہ سمارہ میں ایک کار بم دھماکے سے ایک عراقی پولیس والا ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

امریکی فوج کے سپاہی کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں بم نصب تھا اس میں اس وقت دھماکہ ہوا جب امریکی فوج کی ایک گاڑی جو آگے چل رہی تھی پولیس سٹیشن میں داخل ہونے کے لئے مڑی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ایک عراقی پولیس والا ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تاہم کسی امریکی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

سمارہ کا قصبہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک سو کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

یہاں پہلے بھی امریکی فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز عراق میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا تھا جس میں دو امریکی ہواباز ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

اس ماہ عراق میں امریکی فوج کا تباہ ہونے والا یہ چوتھا ہیلی کاپٹر تھا۔

عراق پر حملے کے بعد سے عراق میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد