BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 January, 2004, 21:13 GMT 02:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی ماہر کا استعفیٰ
عراقی ہتھیار
مہلک ہتھیاروں کی تلاش جاری ہے

عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو تلاش کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ کے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں عراق میں کیمیائی یا جراثیمی ہتھیار بڑی تعداد میں موجود نہیں۔

ڈاکٹر کے نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کے عراق میں انیس سو اکانوے میں خلیج کی پہلی جنگ کے بعد ہتھیار تیار کرنے کے کسی بڑے پروگرام پر کام کیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ڈاکٹر کے نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب عراق میں ہتھیاروں کی تلاش بغیر کسی کامیابی کے جاری ہے۔

ّڈاکٹر کے کی جگہ اقوام متحدہ میں اسلحہ کے معائنہ کاروں کی ٹیم کے سابق نائب سربراہ چارلس ڈولفر کو مہلک ہتھیار تلاش کرنے والی ٹیم کا سربراہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

چارلس ڈولفر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کے خیال میں عراق میں کیمیائی یا جراثیمی ہتھیاروں کی تلاش کے امکانات تقریباً معدوم ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر کے کے استعفی پر سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج ٹینٹ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے نے خطرناک اور مشکل صورت حال میں اپنی خدمات پیش کئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے ایک مثالی شہری ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے حکومت کو اپنی خدمات پیش کئیں۔

سی آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گو کہ ابھی بہت سے سوالوں کے جواب تلاش کرنا باقی ہیں تاہم انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عراق کا سروے گروپ اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرئے گا۔

لیکن انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پہلی خلیج جنگ کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیدوار نہیں ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کے نے کہا کہ عراق سے اب کچھ دستیاب ہونے والا نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد