BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 January, 2004, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ کے خلاف مقدمہ
ماہر ارر
ماہر عرر کہتے ہیں کہ ان کو امریکہ میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا

کینیڈا کے ایک عرب نژاد شہری نے امریکی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس کو امریکیوں نے ملک سے نکال کر اپنے ملک کے بجائے شام بھیج دیا تھا۔

شام میں ماہر عرر کو دس ماہ تک دمشق کی جیل میں رکھا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ قید کے دوران ان کو تاروں سے پیٹا گیا اور ان سے جبری طور ایک تحریری اعتراف نامے پر دستخط کرئے گئے جس میں لکھا تھا کہ ان کا القاعدہ تنظیم سے تعلق تھا۔

ماہر عرر نے یہ مقدمہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں دائر کیا ہے اور یہ امریکی اٹرنی جنرل جان ایشکرافٹ اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ میولر سمیت کئی اعلی اہلکاروں کے خلاف ہے۔

تئیس سالہ ماہر عرر ستمبر دو ہزار دو میں تیونس میں چُھٹی گزارنے کے بعد کینیڈا واپس جاتے ہوئے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر پرواز تبدیل رہے تھے کے سکیورٹی حکام نے ان کو حراست میں لے لیا ۔ ان کو دو ہفتے حراست میں رکھا گیا اور پھر اپنے ملک یعنی کینیڈا بھیجنے کے بجائے امریکی حکام نے ان کو شام بھیج دیا۔

جمعرات کو کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایک اخباری کانفرنس میں ماہر عرر نے بتایا کہ ’امریکیوں نے میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جیسے کہ مجھ پر دہشتگردی کا الزام ثابت ہو چکا ہو۔ میرے پاؤں میں بیڑیاں اور زنجیریاں ڈالیں اور ہاتھوں میں ہتھ کڑیاں۔مجھے کئی کئی گھنٹوں تک ان کی تفتیش برداشت کرنی پڑی اور امریکیوں نے مجھے بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔‘

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو علم تھا کہ شام میں تشدد کا استعمال ہوتا ہے اور ان کو جان کر وہاں بھیجا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکی حکام کو اچھی طرح معلوم تھا کہ شام میں تفتیش کے دوران ان پر تشدد کیا جائے گا۔

مقدمے میں معاوضے میں کسی مخصوص رقم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور ماہر عرر کہتے ہیں کہ سب سے اہم بات یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ دہشت گرد نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد