BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2004, 07:20 GMT 12:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جوہری بم کا ثبوت نہیں ملا‘
امریکہ کے جوہری سائنسدان سِگفریڈ ہیکر
امریکہ کے جوہری سائنسدان سِگفریڈ ہیکر

شمالی کوریا کے دورے سے لوٹنے والے امریکی سائنسدان نے کہا ہے کہ انہوں نےکوئی ایسا ثبوت نہیں دیکھا جس سے یہ ظاہر ہوکہ شمالی کوریا نوکلئیر بم تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہو۔

نوکلئیر سائنسدان سِگفریڈ ہیکر نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ اس دورے پر شمالی کوریا کے حکام کی پوری کوشش تھی کہ وہ ان کو اس بات کا یقین دلا سکیں کہ شمالی کوریا نے نوکلئیر بم تیار کر لیا ہے۔

سگفریڈ ہیکر کی کانگریس کے سامنے دلیل سے شمالی کوریا کے متنازع جوہری پروگرام پر اہم معلومات ملتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام ان کو ایک انتہائی خفیہ مقام یونگبیون کے جوہری پلانٹ پر لے گئے اور وہاں ان کو وہ جگہ دکھائی جہاں بین الاقوامی نگرانی میں ایک سال پہلے استعمال شدہ جوہری توانائی کے راڈز کو رکھا گیا تھا۔ ان کو پھر وہ جگہ بھی دکھائی گئی جہاں بقول حکام کے راڈز سے اسلحہ کے معیار کی پلوٹونیم تیار کی جاتی۔

لیکن شگفریڈ ہیکر کو تب بھی یقین نہیں آیا کہ یہ لوگ جوہری بم تیار کر سکے ہیں۔ان کی مزید یقین دہانی کے لئے ان کے میزبانوں نے ان کو ایک کمرے میں بٹھایا اور ان کو ایک بڑا سا لال ڈبہ پیش کیا جس میں بقول ان کے پلوٹونیم تھا۔

سگفریڈ ہیکر کہتے ہیں کہ یہ پلوٹونیم ہی معلوم ہو رہا تھا لیکن پھر بھی ان کا خیال ہے کہ اس وقت شمالی کوریا کے پاس وہ تمام تکنیکی معلومات و مہارت نہیں ہے جو انہیں جوہری بم تیار کرنے کے لئے درکار ہے۔

ڈاکٹر ہیکر کے شمالی کوریا جانے والے اس وفد کے ایک اور رکن جیک پرِچارڈ شمالی کوریا کے لئے امریکی پالیسی پر احتجاج میں پچھلے سال وزارت خارجہ سے مستعفی ہو گئے تھے۔

جیک پرِچارڈ نے بدھ کو روزنامہ ’نیو یارک ٹائمز‘ میں امریکی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس بحران کو سفارتی طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتا بلکہ شمالی کوریا کہ تنہا کرکے برباد کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد