| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
'دہشتگردوں نے اسلام کو بدنام کیا‘
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ترک پارلیمان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسلام کا نام بدنام کر دیا ہے اور یہ کہ اِن دونوں ملکوں کو اِن کے ناپاک عزائم کا شکار نہیں بننا چاہیے۔ ترکی کے تین روزہ دورے کےپہلے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اِسلام اور مغرب کے درمیان خلاء بڑھتا جا رہا ہے۔گو کہ انہوں نے ترکی کو دونوں تہذیبوں کے درمیان ایک پل کا نام دیا۔ جنرل مشرف نے انقرہ کے ساتہ ایک معاہدے پر دستخط کۓ ہیں جس کے تحت دونوں ملک دہشت گردی کے معاملات میں ماہرین اور خفیہ معلومات ایک دوسرے کو فراہم کریں گے تاکہ دہشتگردی ااور منظم جرائم پر قابو پایا جاسکے۔ ترک حکام کا خیال ہے کہ نومبر میں استنبول میں جو بم حملے ہوئے تھے ان میں ملوث مشتبہ افراد میں سے کچھ نے پاکستان میں تربیت لی تھی۔اِن دھماکوں میں باسٹھ افراد ہلاک ہوۓ تھے۔ پاکستانی اور ترک حکام نے تجارت کے فروغ کے لیے بھی معاہدے پر دستخط کۓ۔ جنرل مشرف ترک وزیرِ اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مشرف پر قاتلانہ حملوں کے بعد یہ ان کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||