BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 January, 2004, 18:04 GMT 23:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری
اسرائیلی
حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا تھا

اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں بمباری کی ہے۔ ایک لبنانی فوجی افسر کے مطابق اس حملے کا نشانہ شام کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانے تھے۔

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں سے بمباری حزب اللہ کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے ایک روز بعد کی گئی۔

اسرائیلی عہدیداران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملوں میں کل تین میزائل داغے گئے۔ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلی سرحد سے تقریباً چھ میل دور ہیں۔

اس سے قبل پیر کو حزب اللہ کے گوریلوں نے ایک اسرائیلی بلڈوزر کو ایک ٹینک شکن میزائل سے تباہ کر دیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا فیصلہ اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے ایک اجلاس کے بعد ہوا جو چار گھنٹے تک جاری رہا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اسرائیل نے اگرچہ شام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے لیکن اس پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وہ حالات میں مزید کشیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع دونوں نے پیر کے واقعہ کے لئے شام کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ بلڈوزر لبنان میں داخل ہو گیا تھا لیکن اسرائیل کے ایک فوجی کمانڈر نے اسرائیلی ریڈیو کو بتایا کہ بلڈوزر بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں مصروف تھا اور اس کا کچھ حصہ لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

اسرائیل نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ جوابی کارروائی کرے گا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا حملوں میں کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔

لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں چار طیارے استعمال کئے گئے اور علاقے میں کئی دھماکے سنے گئے۔

اسرائیل کی سرحد کے نزدیک حزب اللہ کے کئی فوجی ٹھکانے ہیں جہاں اس کی طیارہ شکن توپیں نصب ہیں۔

حزب اللہ کو شام کی حمایت حاصل ہے جس کا لبنان پر زبردست سیاسی اثر ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد