BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیئر پیجیئے، جوانی کا مزا لیجیئے
نئی بیئر جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے

شاید یہ ہر شخص کا خواب ہو کہ وہ بوڑھا بھی نہ ہو اور اس کی وجاہت بھی متاثر نہ ہو۔ لیکن کیا شراب پینے سے یہ خواہشیں پوری ہو سکتی ہیں؟ اگر آپ جرمنی میں شراب بنانے والے ہلمٹ فریچر کے دعوے پر یقین کر لیں تو پھر یہ ممکن ہے؟

فریچر کا کہنا ہے کہ ان کی بنی ہوئی بیئر پینے سے آپ کا بڑھاپا دیر سے آئے گا اور آپ کی خوبصورتی بھی دیر تک رہے گی۔

یہ بیئر جرمنی میں منعقدہ ایک زرعی میلے میں دنیا کے سامنے اس ہفتے پیش کی گئی۔ بیئر بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اسے پینے سے جسم اور روح کے درمیان مطابقت پیدا ہو جاتی ہے۔

برلن میں مسٹر فریچر نے جو بیئر میلے میں لوگوں کے سامنے رکھی ہے اس سے بقول بنانے والوں کے جسم کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے اور اپنی جنس کے دیگر مشروبات کے برعکس یہ بیئر آپ کو سر خوشی کے عالم میں رکھتی ہے۔

اسے بنانے کا طریقہ بھی عام سا ہی ہے لیکن اس میں کچھ مخصوص اجزاء شامل کر دیئے جاتے ہیں۔

اس بیئر میں معدنیات بنانے والے ایک جُز کے علاوہ پروٹین کی قسم بھی شامل کر دی جاتی ہے جو کینسر کا بھی مقابلہ کرتی ہے۔

تاہم بیئر پینے والوں کی دیر تک جوان اور خوبصورت رہنے کی امیدوں پر ایک قانونی پیچیدگی کے باعث اوس پڑتی نظر آتی ہے۔

پندرہ سو سولہ میں جرمنی میں بننے والے ایک قانون کے تحت جو شاید دنیا میں نافذالعمل قوانین میں سے واحد قانون ہے، بیئر میں صرف چار اجزاء شامل کیئے جا سکتے ہیں لیکن فریچر کی بیئر میں اضافی اجزاء ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آئندہ چند روز میں عدالت کی طرف سے فریچر کو حکم دیا جائے کہ اپنی بیئر کا اور کچھ نہیں تو کم از کم نام بدل دیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد