BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 January, 2004, 03:41 GMT 08:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوج کم کرنے کی تیاری
امریکی فوجی
عراق میں اس وقت ایک لاکھ تیس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں

امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ عراق سے تقریباً پچیس ہزار فوجی واپس بلانے کی تیاری کررہا ہے۔

امریکی فوج کے ایک ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوجی کمانڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں موجود فوجیوں اور فوجی سازوسامان کی تعداد کم کردی جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عراق میں اس وقت ایک لاکھ تیس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار تک کم کردی جائے گی۔

ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی ٹینکوں کی تعداد تین چوتھائی تک کم کردی جائے گی۔ اسی طرح فوجی ہیلی کاپٹروں، راکٹ اور دیگر اسلحہ کی تعداد بھی گھٹا دی جائے گی۔

یہ اعلان عراق کے امریکی منتظم پال بریمر اور اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کوفی عنان کی ملاقات سے قبل کیاگیا ہے۔ یہ ملاقات پیر کے روز متوقع ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکہ اقوام متحدہ پر زور دے گا کہ وہ عراق میں اقتدار کی منتقلی کے امریکی منصوبے کی حمایت کریں۔

اقتدار کی منتقلی کے لئے یکم جولائی دو ہزار چار کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

دریں اثناء عراق میں برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف میجر مائیک جیکسن نے کہا ہے کہ عراق میں برطانوی افواج کم از کم موسم گرما تک قیام کریں گی۔

میجر مائیک جیکسن کا کہنا تھا کہ یہ افواج اس وقت تک عراق میں تعینات رہیں گی جب تک یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ عراق خود اپنی سکیورٹی کے فرائض سنبھال سکتا ہے۔

انہوں نے عراق کی سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تشویش نہیں ظاہر کی۔

ہفتہ کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک امریکی بکتربند گاڑی پر بم حملے میں تین امریکی فوجی اور محکمۂ شہری دفاع کے دو عراقی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ بغداد سے تیس کلومیٹر دور تاجی کے قصبے میں ایک مشترکہ گشت کے دوران دو اور امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد