BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2004, 00:11 GMT 05:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کربلا حملے میں تیرہ زخمی
کربلا
گزشتہ ماہ کربلا میں اتحادی افواج کے اڈے پر خودکش بمباروں کے حملے سے انیس افراد ہلاک ہوئے تھے

اطلاعات ہیں کہ عراقی شہر کربلا میں ایک بم حملے میں کم از کم تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ سڑک پر رکھے گئے ایک پیکٹ میں موجود بم پھٹنے سے ہوا۔

یہ دھماکہ کربلا کے ایک مصروف علاقے میں اتوار کے روز ہوا ہے۔ جاء وقوعہ حضرت عباس کے مزار سے صرف دو کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ مسلمانوں کے لئے مقدس مقام ہے اور بڑی تعداد میں معتقدین یہاں حاضری دینے آتے ہیں۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ زخمیوں کو کربلا ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

عراق کی شیعہ برادری کے خلاف حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں عراقی شہر بعقوبہ میں ایک شیعہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ کربلا میں اتحادی افواج کے اڈوں پر خودکش بمباروں کے حملے سے انیس افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بلغاریہ کے پانچ فوجی بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد