BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 January, 2004, 16:01 GMT 21:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی صدر پر اخباروں کا طنز
عالمی اخبارات میں صدر بش کے منصوبوں پر تنقید
عالمی اخبارات میں صدر بش کے منصوبوں پر تنقید

کیا سیاروں کے درمیان بھی کوئی بدی کا محور موجود ہے؟ یا مریخ کے حکمرانوں کا بنیاد پرستوں سے کوئی تعلق ہے؟ اور ایسے کتنے سیارے ہیں جن پر امریکہ حملہ کرنے کی سوچ رہا ہے؟

عالمی اخبارات میں امریکی صدر کی طرف سے مریخ پر خلاء باز بھیجنے کے منصوبوں پر طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی اخبار الحیات الجدید نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مریخ پر حملہ کرنے کی سوچ رہا ہے۔

طنزیہ تبصروں کا یہ سلسلہ عرب ملکوں سے شائع ہونے والے اخبارات تک محدود نہیں بلکے مغربی دنیا اور آسٹریلیا سے شائع ہونے والے اخبارات میں بھی ان منصوبوں کو طنز کا نشانہ بنایا گیاہے۔

آسٹریلیا سے شائع ہونے والے ایک اخبار میں کہا گیا کہ زمین کو مریخ ہر ہجم کے لحاظ سے برتری کے باعث شاید امریکی صدر کو یہ خیال آیا ہو گا کے مریخ پر حملے کیا جانا چاہیے۔

صدر جارج بش مریخ پہ دھاوا بولنے کے لیے جو بھی جواز پیش کریں، یہ بات طے ہے کہ امریکیوں کو فوری طور پر مریخ کا رخ کرنا چاہئے اور اہل آسٹریلیا کو بھی ان کے ہم رکاب رہنا چاہیے کیونکہ دل میں جس کام کی دھن سما جائے اسے ہر صورت میں کر گزرنے کا سودا بنی نوع انسان کا خاصا ہے۔

فرانس کے اخبار لی مونڈ نے بھی طنز کے نشتر چلاتےہوئے کہا کہ امریکی صدر کا اعلان گزشتہ تیس سالوں میں عالمی سطح پر خلائی شعبے میں تعاون کی روایت سے انحراف ہے۔

فرانس کے ایک اور اخبار لبرییشن نے کہا کہ اگر مسٹر بش چاند کی طرف اشارہ کریں تو ان کے ذہن میں چین کے چاند پر خلائی مشن کے منصوبے ہوں گے۔

تاہم اخبار نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا انتخابی نعرہ ہے۔

سوئٹزر لینڈ کا اخبار تو طنز اور تنقید میں سب سے آگے نکل گیا۔ اس نے لکھا کہ مریخ پر انسان بھیجنے کا صدر بش کا اعلان عراق سے توجہ ہٹانے کا ایک حربہ ہے جہاں امریکی صدر کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

آسٹریا کے اخبار نے کہا کہ

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد