| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسافر سے گولیاں برآمد
بدھ کو واشنگٹن سے لندن آنے والی ایک پرواز پر ایک مسافر اپنی جیب میں بندوق کی پانچ گولیاں رکھ کر لے آیا۔ اس بات کا سکیورٹی حکام کو صرف اس وقت پتہ چلا جب یہ مسافر لندن سے دبئی جانے کے لئے پرواز کا انتظار کر رہا تھا۔ یہ پینتالیس سالہ شخص سوڈان کا شہری ہے اور وہ بدھ کی صبح واشنgٹن کے ڈلس ائیرپورٹ سے ورجِن اٹلانٹک کی پرواز پر روانہ ہوا تھا۔ وہ اب لندن میں برطانوی پولیس کی تحویل میں ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس شخص کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتایا ہے کہ جب سکیورٹی سٹاف نے اس سے یہ گولیاں برآمد کیں تو اس نے ان کو کہا کہ اسے بالکل خیال نہیں تھا کہ اس کی کوٹ کی جیب میں یہ چیزیں پڑی تھیں۔ واشنگٹن کے ڈلس ائرپورٹ کا دنیا کے سب سے زیادہ محفوظ اور ہائی سکیورٹی ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔ برطانوی تفتیش کار اب یہ جاننا چاہیں گے کہ یہ مسافر اسلحہ لے کر جہاز پر کیسے چڑھ سکا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||