BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 January, 2004, 11:44 GMT 16:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: اصلاح پسند انتخابات سے باہر
ڈپٹی اسپیکر محمد رضا خاتمی کے کاغذات بھی مسترد
ڈپٹی اسپیکر محمد رضا خاتمی کے کاغذات بھی مسترد

ایران میں شوریٰ نگہبان نے آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے سینکڑوں اصلاح پسند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔

ایرانی آئین کے تحت شوریٰ نگہبان کو امیدواروں کی جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہے۔

ایرانی پارلیمان میں اصلاح پسند ارکان نے اتوار کو شوریٰ نگہبان کے اس فیصلے کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ احتجاجً دھرنا بھی دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شوریٰ نگہبان نے بشمول ایران کے صدر محمد خاتمی کے بھائی اور ڈپٹی اسپیکر محمد رضا خاتمی کے ایک ہزار سات سو امیدواروں میں سے نصف کے کاغذات مسترد کر دیئے ہیں۔

محمد رضا خاتمی ملک کی سب سے بڑی اصلاح پسند جماعت کے سربراہ بھی ہیں۔

اس کے علاوہ عورتوں کے حقوق کے لئے لڑنے والی ملک کی معروف شخصیت الھہ کولائی کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

تہران میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق صدر محمد خاتمی پر اصلاح پسندوں کی طرف سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اگر ان کے خلاف فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا تو وہ استعفیٰ دے دیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد