امریکہ میں خطرہ کم ہوگیا امریکہ نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر اپنے شہریوں کو خطرے سے آگاہ رہنے کے لئے جو وارننگ دی تھی اس میں اب کم کر دی گئی ہے۔ امریکی اعلان کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں کا خطرہ کم ہو گیا ہے اور خطرے کی اہمیت کو ظاہر کرنے والا رنگ اب پیلا کر دیاگیا ہے۔ اور یوں خطرے کا نشان جو دو ہفتے قبل انہتائی بلند سطح سے صرف ایک حد پیچھے رہ گیا تھا اب واپس درمیان میں آ گیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکریٹری ٹام رج کا کہنا ہے کہ خطرے میں کمی کے اعلان کا بہر حال یہ مطلب نہیں کہ حفاظتی اقدامات میں کمی کر دی گئی ہے۔ |