| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی غلط فہمی، عراقی اہلکار ہلاک
عراق کے شہر تکریت میں امریکی فوجیوں نے غلطی سے عراقی پولیس اہلکار ہلاک کر دیئے ہیں۔ ایک امریکی ترجمان کے مطابق امریکی فوجیوں نے ان عراقی پولیس والوں کو حملہ آور سمجھ لیا تھا۔ امریکی فوجی شہر میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملنے کے بعد اس جگہ پہنچے جہاں انہوں نے غلطی سے عراقی پولیس والوں پر گولی چلا دی۔ اس سے پہلے دسمبر میں بھی کرکوک میں تین عراقی پولیس اہلکار امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔ ستمبر سن دو ہزار تین میں بھی فالوجہ میں دس عراقی اہلکاروں کو امریکی فوجیوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ عراق میں صحافیوں کے مطابق ایک سو پچاس کے قریب عراقی اہلکار اُن عراقی جنگجؤوں کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جو انہیں غدار سمجھتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||