BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 January, 2004, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: فوجی آپریشن ختم
پاکستان اور افغانستان کے سرحدکے قبائلی
قبائلیوں کو مطلوبہ غیر ملکیوں کو پناہ دینے سے منع کیا گیا ہے (فائل فوٹو)

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں غیرملکی عناصر کے خلاف کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی ختم ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی البتہ تین مقامی قبائلیوں کے جن پر مشتبہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا مکانات مسمار کر دیئے گئے ہیں۔

علاقے کے صدر مقام وانا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کی صبع شہر کے مغرب میں اعظم ورسک سے تین کلومیٹر دورگاؤں کلو شاہ میں کی گئی۔

سرکاری حکام کے مطابق اس علاقے میں غیرملکی افراد کو اپنے آپ کو حکام کے حوالے کرنے کے لئے آٹھ جنوری تک کی مہلت دی گئی تھی جس کے خاتمے پر یہ کارروائی کی گئی تھی۔

اسی علاقے میں سن دو ہزار ایک میں بھی القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف ایک کارروائی میں پاکستانی فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی تیس تاریخ کو گورنر سرحد لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ سید افتخار حسین شاہ نے ایک قبائلی جرگے میں اعلان کیا تھا کہ وہ غیر ملکی جو افغانستان میں جہاد کی غرض سے آئے تھے اور بعد میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بس گئے اور شادیاں کر لی اور جو سرحد پار اتحادی فوجوں پر حملوں میں ملوث نہیں اور وہ خود کو اسلحہ سمیت حکام کے حوالے کر دیں تو انہیں امریکہ نہیں کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انہیں افراد کے خلاف کی جا رہی ہے جنہوں نے اس رعایت کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ حکام البتہ ایسے افراد کی تعداد نہیں بتا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق علاقے میں دس سے لے کر پچاس تک ایسے افراد ہوسکتے ہیں۔

اس کارروائی کا ہدف حکام کے مطابق مقامی وزیر قبائل کی شاخ یار گل خیل سے تعلق رکھنے والے نیک اور شریف نامی دو افراد بھی ہیں جن پر ایسے افراد کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ان کے مکانات بھی مسمار کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد